431733 7996003 updates

لعل شہبازقلندر؛ ساڑھے 8 ماہ بعد نذرانہ کشائی میں‌ اڑھائی کروڑ،غیر ملکی کرنسی، سونا،چاندی نکل آیا

دادو:سیہون میں حضرت لعل شہبازقلندرکےمزارکی نذرانےکی پیٹیاں کھول دی گئیں۔

چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف مختیار ابڑو کے مطابق نذرانےکی پیٹیاں 8 ماہ 14 دن بعد کھولی گئیں اور 4 روز تک گنتی جاری رہی۔
WhatsApp Image 2026 04 11 at 10.33.21
انہوں نے بتایاکہ 4 روز کی گنتی کے دوران پیٹیوں سے 2 کروڑ 38 لاکھ 78 ہزار 750 روپے نکلے، نذرانے کی پیٹیوں سے سونا اور چاندی بھی بڑی مقدار میں ملی۔

ان کا کہنا تھاکہ غیر ملکی کرنسی بھی نذرانے میں شامل ہے جبکہ سونا چاندی توشہ خانے میں رکھا جائے گا۔مختیار ابڑو کے مطابق اوقاف حکام کی نگرانی میں گنتی کا عمل مکمل کیا گیا اور رقم بینک میں جمع کرادی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں