لاہور: آئندہ برس موسم بہار کے آغاز پر لاہور میں بسنت منانے کی تجویز دے دی گئی اور زرائع کے مطابق متوقع طور پر اگلے سال ماہ فروری میں بسنت منائی جائے گی.
اس سلسلے میںذرائع کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں محفوظ بسنت منانے کیلئے تجویز کو عملی شکل دینے کے لئے پہلےحکمت عملی تیار کی جائے گی.
اس ضمن میںپیش کی گئی تجویز کے مطابق آئندہ برس محفوظ بسنت منانے کیلئے تیاریاں شروع کی جائیںگی اور محفوظ بسنت کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے گی.
تجویز کے مطابق آئندہ برس بسنت اندرون شہر میں منانے اور بسنت کے لئے 2 روز مقرر کرنے پر غور کیا جائے گا، نیز بسنت کے تہوار پر موٹر سائیکل سواری کو 2 روز کیلئے بند کرنے پر بھی غور کرنا شامل ہے.
اس طرح صرف ضلعی انتظامیہ کے رجسٹرڈ افراد ہی پتنگ کی خرید و فروخت کر سکیں گے، جس سے نہ صرف غیر قانونی اور دھاتی ڈور کا استمعال ختم ہو سکے گا بلکہ رجسٹرڈ افراد ہی بسنت کے تہوا میںشامل ہو سکیںگےجبکہ ڈور تیار کرنے والے افراد بھی ضلعی انتظامیہ کے پاس رجسٹرڈ ہونگے.
ذرائع کے مطابق ڈور تیار کرنے میں کن چیزوں کا خیال رکھا جائیگا، اس کا بھی ضلعی انتظامیہ تعین کرے گی، اور ڈور تیار کرنے میں شیشے کا استعمال نہیں کیا جائے گا، نیز ڈور تیار ہونے پر ضلعی انتظامیہ چیکنگ کرے گی، جبکہ ایس او پیز کے مطابق ڈور بنانے کی اجازت ہوگی.