court order 1 1

لاہورہائیکورٹ: پراپرٹی اونرشپ قانون کیخلاف درخواستوں پر متعلقہ ٹربیونلز کو فیصلے کا حکم

لاہور:ہائیکورٹ نے پراپرٹی اونرشپ قانون کیخلاف درخواستیں متعلقہ ٹربیونلز کو بھجوادیں ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی پرمشتمل تین رکنی بینچ نےحنیف حیدری سمیت 32 درخواستوں پرسماعت کی.
938870 15287464
تین رکنی فل بینچ نےتمام درخواستوں کو سماعت کے لیے متعلقہ سیشن ججوں کو بھجوا دیا،فل بینچ نے ٹربیونلز کو درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلےکرنے کی ہدایت کر دی،

عدالت نےریمارکس دیئےکہ تمام درخواستیں کو اب سیشن ججز پرمشتمل ٹربیونلز سنیں گے.

فل بینچ نے تمام درخواست گزاران کے وکلاءکو سیشن کورٹ میں پیش ہونےکاحکم دےدیا،عدالت نے اسی متعلق توہین عدالت کی درخواستوں کو بھی غیرضروری قرار دیتے ہوئے نمٹادیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں