lhc 1 2

لاہور ہائیکورٹ: دیوانی مقدمات میں‌ مدیون کے شناختی کارڈ بلاک کرنے سے روکنے کا حکم

لاہور: ہائیکورٹ‌نے صوبہ بھر کی دیوانی عدالتوں‌کو مدیون کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے عمل سے روکتے ہوئے عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے.

ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری ملک علی زوالقرنین اعوان نے صوبہ بھر کی ضلعی و خصوصی عدالتوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے.Untitled 93

اس سلسلے میں‌جاری مراسلہ میں‌کہا گیا ہےکہ فاضل عدالت عالیہ نے مقدمہ مصطفیٰ رشید بنام فیڈریشن آف پاکستان وغیرہ) میں یہ مشاہدہ کیا ہے کہ پنجاب کے مختلف عدالتیں فیملی معاملات، بینکنگ مقدمات وغیرہ میں نادرا کو مدعا علیہان/مدیون کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایات جاری کر رہی ہیں۔

لہٰذا، عدالت عالیہ نے تمام ماتحت عدالتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس عدالت کے پہلے سے جاری فیصلہ حافظ اویس بنام جج فیملی کورٹ، لاہور وغیرہ PLD 2022 لاہور 756 میں رپورٹ شدہ فیصلے اور رٹ پٹیشن نمبر 3192 بابت 2022ء بعنوان فاروق احمد بنام نادرا وغیرہ میں صادر کردہ فیصلے میں وضع کردہ قانون پر سختی سے عمل کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں