Untitled 2025 07 10T195507.409

لاہور ہائیکورٹ: 12 سال قبل جبری ریٹائر سول جج کو تاریخ‌ریٹائرمنٹ سے بحال کرنے کا حکم

لاہور:ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات اور پنجاب سب آرڈینیٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں محمد داؤد ساہی کو سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔

اس ضمن میں‌ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ امجد اقبال رانجھا کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.Untitled 2026 01 06T045656.809

لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے عدالتی حکم اور پنجاب سب آرڈینیٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں محمد داؤد ساہی کو سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کے عہدے پر بحال کیا ہے۔

فاضل چیف جسٹس اور ججز لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر نوٹیفکیشن نمبر 64/RHC/CJJ مورخہ 06.05.2013 واپس لے لیا گیا ہے۔ جس کے تحت محمد داؤد ساہی کو 06.05.2013 سے، جس تاریخ کو وہ جبری ریٹائر ہوئے تھے، دوبارہ سروس میں بحال کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں بطور افسر سپیشل ڈیوٹی (OSD) سول کورٹ لاہور میں تعینات کیا گیا ہے۔

بحال ہونے والے سول جج کے سروس کے بقایا جات (back benefits) کا فیصلہ انضباطی کارروائی کے نتائج سے مشروط ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں