2f9ceb9c eeb0 4ef9 9564 5255b9ac4726

لاہورہائیکورٹ نوٹیفکیشن، ملتان بارکی رٹ درخواست پرسماعت ملتوی

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملتان سید عارف حسن شاہ کی لاہور ہائیکورٹ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے خلاف دائر کردہ رٹ درخواست پر سمعت کے بعد مزیدسماعت 16 جنوری تک ملتوی کرنے کاحکم دیاہے ۔
5830d7ea c711 4e76 bf4a c01eff115afd
فاضل چیف جسٹس نے قبل ازیں ملتان بنچ پر دائر اس رٹ درخواست کو پرنسپل سیٹ پر ٹرانسفر کرنے کا حکم دیا تھا، جس کی گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے خود سماعت کی ۔مذکورہ رٹ درخواست سابق صدر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی کے توسط سے دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار کے وکیل کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء بھی اظہار یک جہتی کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔
cbe78862 e51f 4b19 a3f9 5076cdfb5703
سید ریاض الحسن گیلانی نےمؤقف اختیار کیا تھا کہ فاضل چیف جسٹس کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن نمبر38620 مجریہ 3 دسمبر 2024 ءکو وکلاءانصاف کے اصولوں کےمنافی قرار دیتے ہیں اوراسے عام آدمی کو انصاف سے محروم کرنے اور بیوروکریسی،پولیس اور انتظامیہ کے خلاف آوازاٹھانے سے روکنے کی شعوری کوشش ہونے کی وجہ سے منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت شکایت کے ازالے کیلئے متبادل فورم فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان کے وکلاء نے اسے مسترد کردیا ہے اور اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے نوٹیفیکیشن نے عام سائلین کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں اور انہیں بیوروکریسی کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔اب وہ پولیس کی غیر قانونی حراست اور نظر بندی کو بھی عدالت عالیہ میں چیلنج نہیں کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں