Untitled 2026 02 23T154204.409

لاہور ہائیکورٹ:مفت قانونی امداد کیلئے 24 وکلاء کی ناموں کی منظوری دے دی گئی

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے پنجاب بار کونسل کی جانب سے مفت قانونی امداد کے لیے تجویز کردہ 24 وکلاء کے ناموں کی منظوری دے دی۔
punjab bar council
پرنسپل سیٹ کے لیے 7، ملتان بینچ کے لیے 5، بہاولپور بینچ کے لیے 4 ناموں کی منظوری دی گئی جبکہ راولپنڈی بینچ کے لیے 8 وکلاء کے ناموں کی منظوری دے دی گئی۔

منظور شدہ وکلاء لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ، لاہور، ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی بینچوں میں نادار سائلین کی مفت قانونی امداد کریں گے.

پرنسپل سیٹ لاہور کے لیے وکلاءافضال احمد، دانش گل، زاہدہ پروین، سردار بلال احمد ،سہیل شریف اور محمد نعیم کا نام منظور کیا گیا.

ملتان بینچ کے لیے محمد علی بٹ، محمد عمران ساقی، عبدالرحمان ذوق،محمد امیر اور عمران یوسف کے نام منظور کئے گئے.

بہاولپور بینچ کے لیے عتیق الرحمن نظامی، ماجد ریاض، فرزانہ یاسین اور حبیب اللہ کے نام منظور ہوئے۔

راولپنڈی بینچ کے لیے شیخ ابرار، عثمان درانی، طلحہ کیانی، محسن علی خان، نبیل فرہاد رانجھا کا نام منظور ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں