417508 7435261 updates

لاہور ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن نہیں کرانے پر ایڈووکیٹ جنرل اور چیف سیکرٹری پنجاب طلب

لاہور: ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات نہیں کرانےکے خلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور چیف سیکرٹری کو طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جماعت اسلامی کے ضیاء الدین انصاری کی درخواست پر سماعت کی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ 3 بار حلقوں کی حدبندی کرچکے ہیں، سیکرٹری قانون کو کئی مرتبہ کہا لیکن ان کا جواب ہےکہ نیا قانون بنا رہے ہیں۔عدالت نے باور کرایا کہ کیا وفاق کو کردار ادا نہیں کرنا چاہیے؟ باقی صوبوں میں الیکشن ہوچکے ہیں، پنجاب میں کیوں نہیں ہوتے؟. جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ وفاق صوبائی حکومت کی معاونت کے لیے تیار ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت آئین کے تحت پابند ہےکہ وہ بلدیاتی انتخابات کرائے مگر صوبائی حکومت جان بوجھ کر بلدیاتی الیکشن نہیں کرارہی۔ درخواست پر آئندہ سماعت 14 اکتوبر کو ہو گی۔

خیال رہے کہ پنجاب میں‌عرصہ 7 برس سے بلدیاتی انتخابات مختلف وجوہات کی بناء پر التواء کا شکار چلے آ رہے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں