لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے گیارہ ججز نے اپنےعہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نےمستقل ہونے والے ججز سے انکے عہدوں کاحلف لیا.
تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب،پراسیکوٹر جنرل پنجاب سمیت دیگر سنئیر وکلا نےشرکت کی،تقریب لاہور ہائیکورٹ کے سبز زار لان میں منعقد ہوئی ۔
لاہورہائیکورٹ کےمستقل ہونے والےججز میں جسٹس حسن نوازمخدوم،جسٹس ملک وقارحیدر اعوان، جسٹس سردارعلی اکبراورجسٹس احسن رضا کاظمی شامل ہیں.
جسٹس ملک اویس خالد ،جسٹس اقبال وینس ،جسٹس محمد جوادظفر،جسٹس خالد اسحاق ،جسٹس سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور خاتون جسٹس عبہر گل خان بھی لاہور ہائیکورٹ کے مستقل جج بننے والوںمیںشامل ہیں۔
جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس ملک اویس خالد اور جسٹس ملک محمد اقبال وینس جنوبی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں.
