لاہور:بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس کا اجلاس ایوان عدل بار روم میں زیر صدارت مبشر رحمن چوہدری صدر لاہور بار منعقد ہوا۔ جس میں میاں شرجیل احمد سینئر نائب صدر،ملک سیف اللہ کو کھر نائب صدر، نصیر احمد بھلہ سیکرٹری جنرل، ملک شرجیل کھو کھر سیکرٹری، وقاص اسلم کاہلوں نائب صدر ماڈل ٹاؤن کورٹس، ایس ایم افلاطون جاکھرو نائب صدر کینٹ کورٹس، شجاعت علی خان جو ائنٹ سیکرٹری، حافظ محمد اعجاز فنانس سیکرٹری، ثمینہ کھوکھر لائبریری سیکرٹری، پروفیسر عتیق احمد خاں آڈیٹر اور ممبران بار کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی۔
لاہور بار ایسوسی ایشن کا آج کا اجلاس پیش کی گئی مختلف قرارداوں جس میں امجد رشید ایڈووکیٹ کے اغواء، مقدمات بر خلاف ایمان زینب مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی چٹھہ ایڈووکیٹ، سردار وقاص جیلانی ایڈووکیٹ، شمر عباس کھرل ایڈووکیٹ اور شیخو پورہ بار اور شیخو پورہ بار کے عہدیداران کے خلاف حکومتی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے درج کی گئی FIR کے اندراج اور ملک بھر میں وکلاء کو ہراساں و پریشان کرنے جیسے واقعات کی بابت منعقد ہوا۔
جنرل ہاؤس کے اجلاس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ آئین و قانون پر عملدرآمد کیا ہے جبکہ انتظامیہ اور وقت کی حکومتوں نے ہمیشہ وکلاء کو دبانے کیلئے کوششیں کی ہیں ۔ ہم وکلاءنہ تو بھی سے مرعوب ہوئے ہیں اور نہ کبھی کسی غیر قانونی و غیر آئینی اقدام کی حمایت کی ہے۔ وکلاء ہمیشہ غیر قانونی و غیر آئینی اقدام کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔
صدر لاہور بار مبشر رحمن چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں وکلاء کے خلاف مختلف جھوٹے بے بنیاد اور حقائق کے برعکس واقعات کو بنیاد بنا کر مقدمات درج کئے وکلاء کو ہراساں و پریشان کرنے اور اسکے فرائض منصبی میں خلل ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کی جس کی ہم شدید الفاظ میں خدمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ امجد رشید ایڈووکیٹ کو برآمد کیا جائے اور انکے اغوا کاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔شیخو پورہ بار کے صدر امجد علی گوہیر ایڈووکیٹ، رانا زاہد ایڈوکیٹ، حفیظ اللہ مان ایڈووکیٹ، علی مہار ایڈووکیٹ، شیخ عثمان ایڈووکیٹ و دیگر مبران کے خلاف درج کی گئی جھوٹی وبے بنیاد FIR فی الفور خارج کی جائے۔ ایمان زینب مزاری ایڈووکیٹ و ہادی چٹھہ ایڈووکیٹ کے خلاف خود ساختہ جھوٹے اور من گھڑت مقدمات واپس لئے جائیں۔سردار و قاص جیلانی ایڈووکیٹ کے خلاف قصور میں درج کی گئی جھوٹی و بے بنیاد FIR واپس لی جائے ۔شمر عباس کھرل ایڈووکیٹ کے خلاف حافظ آباد میں درج کی گئی جھوٹی و بے بنیا FIR واپس لی جائے ۔حکومتی انتظامیہ اور پولیس کو وکلاء کے خلاف جھوٹی وبے بنیاد کا روائیاں کرنے سے باز و منوع رکھا جائے۔
صدر لاہور بار نے مزید کہا کہ اگر وکلاء کے خلاف ان FIR کوفی الفور خارج نہ کیا اور مقدمات کو واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے 2 اکتوبر 2025 ء کو لاہورڈ ویژن کی سطح پر وکلاء کنونشن منعقد کیا جائے گا۔