لاہور: پنجاب کے سرکاری سکولوں کے میدان اور لائبریریاں عوام کے لئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جہاں قریبی علاقے کےرہائشی ان میداںوںمیں واک اور ورزش کرسکیں گے،گراونڈزمیں مختلف کھیلوں کا انعقاد بھی کیاجاسکے گا۔
اس کےعلاوہ شام میں تمام سرکاری سکولوں کی لائبریریوں کوبھی کھولنےکا حکم دیاگیا ہے.
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نےکہاہے کہ کھیلوں کے میدان کی کمی دور کرنےکیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے لئے وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نےتمام اضلاع کے سی ای اوزکو ہدایت جاری کردیں اورلائبریریوں کو بھی اپ گریڈ کرنےکا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
ماہرین تعلیم کے مطابق نئے میدانوںاور لائبریریوں کے قیام کے لئے جگہ کے انتخاب، فنڈز کی منظوری اور دیگر مسائل کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل کے لئے طویل وقت درکاری ہونے کی وجہ سے عوام کو فوری سہولیات پہنچانے اور سکولوں کے میدانوں اور لائبریریوں کو زیادہ مثبت استمعال کے لئے یہ قابل قدر فیصلہ ہے.