WhatsApp Image 2025 03 06 at 04.34.55

بھٹہ مزدور کی کمسن بیٹی بھٹے میں‌گر کر ناقابل شناخت ہو گئی

بورےوالا: بورےوالا کے نواحی گاوں چک نمبر 457 ای بی میں افسوس ناک واقعہ میں‌کمسن بچی غفلت کی نذر، 7 سالہ معصوم بچی اینٹوں کے جلتےبھٹے میں‌گرنے سے راکھ کا ڈھیر بن گئی۔

بورےوالا کے چک نمبر 457 ای بی میں اینٹوں والے بھٹہ پر کام کرنے والے مزدور محمد ریاض کی 7 سالہ معصوم بیٹی ایشا دیگچی میں آلو ابالنے کے لیے بھٹے پر گئی اور بھٹے میں گرنے سے جھلس کر کوئلہ بن گئی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری آپریشن کرتے ہوئے بچی کی لاش نکال کر تحصیل ہسپتال بورےوالا منتقل کر دی.

پولیس تھانہ صدر نے اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے بھٹے کے مینیجر اور مزدوروں سمیت چار افراد کو موقع سے حراست میں لے لیا.

پولیس کے مطابق واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی.

اپنا تبصرہ لکھیں