کراچی: جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کر تے ہوئے ان پر 3 سال کی پابندی عائد کر دی.
وائس چانسلر جامعہ کراچی کی منظوری سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق سنڈیکیٹ نے 31.08.2024 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں قرارداد نمبر 06 اور غیر منصفانہ ذرائع کمیٹی (UFM) کی سفارش پر، طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کو غیر منصفانہ ذرائع کا مرتکب پایا گیا اور انہیں تین سال کے لیے کسی بھی یونیورسٹی/کالج میں داخلہ لینے اور کسی بھی یونیورسٹی ڈگری امتحان میں شرکت کرنے سے ڈس کوالیفیکیشن سرکلر نمبر 88 بابت 1989 کے تحت محروم کر دیا گیا اور وہ کبھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے طالب علم نہیں رہے۔ اسسٹنٹ رجسٹرار سیٹلمنٹ نے ان کا ایل ایل بی انرولمنٹ نمبر A11.- 7124/87 منسوخ کر دیا ہے۔
31.08.2024 کو منعقدہ سنڈیکیٹ میٹنگ کی قرارداد نمبر 06 کی تعمیل میں، طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کے ایل ایل بی کے نتائج اور ڈگری، جن کا سیٹ نمبر 22857 اور انرولمنٹ نمبر A11.-7124/87 ہے، کو اس کے ذریعے واپس لے لیا گیا ہے اور منسوخ کر دیا گیا ہے۔