410430 6730513 updates

کراچی:شوہر نے بچوں کی موجودگی میں بیوی کا گلا کاٹ دیا

کراچی: اورنگی ٹاؤن بنارس کالونی میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

مقتولہ کی شناخت ملکیت بی بی کے نام سے ہوئی،ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر نے چھری کے وار سے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بنارس فرنٹیئر کالونی نمبر 2 میں سیڑھی بابا مزار کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی۔پولیس کا بتانا ہےکہ مقتولہ کی عمر 40 سال ہے جسے تیز دھار آلے سے گلے پر وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون کے قتل میں اس کا شوہر شعیب ملوث ہے، قتل میں استعمال ہونے والا چھرا بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ قتل کے وقت مقتولہ کے 4 میں سے 3 بچےبھی گھر پر تھے۔

پولیس کےمطابق فرارملزم کی گرفتاری کیلئےکوشش کی جارہی ہے،مقتولہ سات بچوں کی ماں اور ملزم شوہر فروٹ کا ٹھیلا لگاتا ہے،ابتدائی تفتیش میں خاتون کےقتل کی وجہ گھریلو جھگڑا معلوم ہوتی ہے،تاہم خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں