WhatsApp Image 2025 01 11 at 08.48.15

کراچی سنٹرل جیل میں گنجائش سے ذیادہ قیدی، 2 ہزار خارش میں مبتلا

تفصیلات کے مطابق کراچی سنٹرل جیل کی انتظامیہ کے لئے ایک اور بڑا امتحان سامنے آگیا، جیل میں 24 سوقیدیوں کی گنجائش ہونے کے باوجود 7 ہزار قیدیوں کو رکھا گیاہے جس کی وجہ سے تقریبا 2 ہزار قیدی چھوت کی خارش میں مبتلا ہوگئے ہیں.جس کی وجہ سے دیگرعملہ اور افراد بھی مبتلا ہوسکے ہیں، ماہرامراض جلد کہتے ہیں قیدی لوشن اور تیل لگاکر دھوپ میں بیٹھیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔
رپورٹس کے مطابق ایک روزہ مفت کیمپ میں سینکڑوں خارش کے مریض لائنوں میں لگ کر خارش کرتے نظر آئے جس سے پاؤں،ہاتھ، پیٹ،گردن اور دیگرجگہوں پر شدید خارش سے کالے دھبے بن گئے، اس ضمن میں ماہر امراض جلد نے کہا ہے کہ خارش کی مختلف اقسام چھوت کی بیماری کی طرح ہیں،یہ چھوت کی بیماری ایک سے دوسرے میں فوری پھیلنے والی ہے، قیدی مخصوص لوشن اور تیل سے مالش کرکے روزانہ دھوپ میں بیٹھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں