WhatsApp Image 2025 04 08 at 11.38.14 1

کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ حملے میں‌زخمی، سندھ میں‌ہڑتال کا اعلان

کراچی: ملک کی دوسری بڑی ضلعی بار ایسوسی ایشن کراچی کے صدر کو نامعلوم ملزموں نے حملہ کر کے ذخمی کر دیا.

ابتدائی معلومات کے مطابق صدر بار عامر نواز وڑائچ کو راستے میں‌جاتے چند ملزموں‌نے گھیر لیا وار تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ لہولہان ہو گئے اور ان کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات آئے.

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکلاء کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی اور اس موقع پر شدید نعرے بازی کی گئی، جبکہ عامر نواز وڑائچ نے حملے کے فوری بعد ویڈیو بیان میں‌ مقدمہ درج نہیں‌کرانے یا دیگر کارروائی نہیں‌کرنے کا بیان دیاہے.

سندھ بار کونسل اور دیگر وکلاء تنظیموں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے 9 اپریل کو سندھ بھر میں‌عدالتی بائیکاٹ کرکرنےکے ساتھ حکومت سندھ اور آئی جی سندھ پولیس سے مقدمہ درج کرنے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں