Kbirwla

کبیروالہ: بیوی کے انتقال پر شوہر نے بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا

کبیروالا: نواحی علاقہ بشیر کالونی میں‌پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں‌ نوجوان خاتون کی دوران زچگی ہلاکت پر نوجوان شوہر نے بھی دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا.

ڈیلی خانیوال نیوز کے مطابق دوران زچگی بختاور نامی 22سالہ خاتون نشتر ہسپتال ملتان میں زندگی کی بازی ہار گئی ۔ جس پر شوہر علی جان نے بھی مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

اس ضمن میں‌بروز اتوار خاتون کی کبیروالا قبرستان میں تدفین کی گئی جبکہ شوہر علی جان کمبوہ کو بروز سوموار بارہ میل جودھ پور کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے.

میاں‌بیوی محبت کی جاوداں‌مثال بنے، لیکن علاقہ کی فضا سوگوار رہی اور دونوں‌ خاندان غم کی کیفیت میں‌رہے.

اپنا تبصرہ لکھیں