اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سفر حج پر روانگی کے باعث سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کےعہدے کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس جمال خان مندو خیل نے جسٹس منیب اختر سے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف لیا۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل آفس کے افسران اور سیینئر وکلاء نے شرکت کی۔
جسٹس منیب اختر 6 جون تک بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے۔ جبکہ 6 سے 10 جون تک جسٹس منصورعلی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ بھی اس وقت بیرون ملک ہیں۔
خیال رہے کہ قانون میںتبدیلی کے باعث جسٹس سید منصور علی شاہ چیف جسٹس پاکستان کے عہدے پرفائض نہیںہو سکے تھے، جبکہ وہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹبھی رہ چکے ہیں.
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آج صبح سفر حج پر روانہ ہوئے ۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی 10 جون کو فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آئیں گے اور اپنا منصب سنبھالیںگے۔