لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی بیرونِ ملک روانگی کے بعد جسٹس عابدعزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس کےعہدے کا حلف اٹھالیا۔
لاہورہائیکورٹ کے ججزلاؤنج میں حلف برداری کی سادہ و پروقارتقریب منعقد ہوئی، جس میں جسٹس شمس محمود مرزا نے ان سے حلف لیا۔
تقریب میں لاہورہائیکورٹ کے ججز، بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران،وفاقی وصوبائی لاء افسران، وکلاء اورعدالتی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پرججز اور وکلاء نے جسٹس عابد عزیز شیخ کوقائم مقام چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم انٹرنیشنل کانفرنس کے لئے بیرون ملک روانہ ہو گئی ہیں.
ان کی عدم موجودگی میں حکومت پاکستان نے سنیارٹی لسٹ میںتیسرے نمبر پر موجود جسٹس عابد عزیز شیخ کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیاہے، جن سے سنیارٹی لسٹ میںپانچویںنمبر پر جسٹس شمس محمود مرزا نے حلف لیا.
لاہور ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں جسٹس شجاعت علی خان سینئر پیونی جج ہیں، جبکہ جسٹس صداقت علی خان سنیارٹی لسٹ میںچوتھے نمبر پر ہیں.