928997 56728987

جوڈیشل کمیشن:آئینی عدالت میں‌ججز تعیناتی رولز، 5 ججز کی مستقلی،3 اجلاس کل ہوں گے

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے 3 اہم اجلاس کل بروز پیر 12 جنوری کو ہوں گے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی تمام اجلاسوں کی صدارت کریں گے.
supreme court of pakistan 10
، پہلے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور ہوگا، اجلاس میں جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کی مستقلی پر غور ہوگا۔

دوسرے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور ہوگا ، اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ایوب خان اور جسٹس نجم الدین مینگل کی مستقلی پر غور ہوگا

علاوہ ازیں تیسرے اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت میں ججز تعیناتی کیلئے رولز بنانے پر غور ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں