Untitled 25

جیکب آباد میں‌صحافی قتل، صحافتی تنظیموں‌کی مذمت، ایک ملزم گرفتار

جیکب آباد: تحصیل گڑھی خیرو میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پریس کلب گڑھی خیرو کے سابق صدر اور سینئیر صحافی محمد شاہ کو قتل کردیا.

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گڑھی خیرو تھانے کی حدود گاؤں الطاف شاہ میں پیش آیا. Untitled 23

ملزم عبدالحسین عمرانی نے گاؤں الطاف شاہ میں صحافی محمد شاہ کے گھر پہنچ کر اسے گھر سے باہر بلوا کر گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا.

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل ملزم اپنی بیوی کو بھی قتل کرچکا ہے، مقتول کی لاش ضروری کارروائی کاروائی کیلئے تعلقہ ہسپتال گڑھی خیرو منتقل کی گئی ہے.

دریں‌اثناء پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس اور سکھر یونین آف جرنلسٹس نے جیکب آباد ضلع کی تحصیل گڑھی خیرو میں ابتک نیوز کے رپورٹر و سینئر صحافی سید محمد شاھ کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے قائم مقام صدر خالد کھوکھر، رکن ایف اِی سی پی ایف یو جے لالا رحمان سموں، اقبال ملاح، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر محمد وسیم خان اور جنرل سیکریٹری ایچ یو جے جام فرید لاکھو سمیت اراکین ایگزیکٹو کاؤنسل نے گڑھی خیرو کے سینئر صحافی سید محمد شاھ کا بیہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی و وفاقی حکومتیں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہیں جس کا ثبوت بلوچستان کے بعد سندھ کے علاقے گڑہی خیرو میں ایک اور صحافی کا قتل ہے، انہوں نے کہا کہ گڑہی خیرو کے صحافی سید محمد شاھ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے قائم مقام صدر خالد کھوکھر نے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن سے رابطہ کرکے صحافی سید محمد شاھ کے قتل سے آگاہ کیا، جس پر آئی جی سندھ نے قتل ملوث ملزمان کے خلاف جلد کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Untitled 24
بعد ازاں‌پولیس نے ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں‌گرفتار کر لیا. پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں