جڑانوالہ: اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے رکشہ کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
جڑانوالہ کے علاقے اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے رکشہ سواروں کو روند ڈالا، واقعے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے۔
رپورٹ کے مطابق مسافر بس جڑانوالہ سے قصور جارہی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
واقعہ کے بعد علاقے میںکہرام برپا ہو گیا اور لوگ دیوانہ وار ہسپتال کی جانب دوڑ پڑے، پولیس کی جانب سے موقع پر کارروائی عمل میںلائی گئی.
افسوسناک واقعہ پر اعلیٰانتظامیہ کی جانب سے بھی نوٹس لیتے ہوئے ذخمیوں کو بہترین علاج کی سولیات فراہم کرنے اور غمزدہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی گئی ہے.