اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کی درخواستیں منظور کرلیں۔
ای سی پی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف بھیجے گئے ریفرنس کو منظور کرتے ہوئے انہیں جعلی اسناد پر نااہل قرار دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دیدیا۔الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس منظور کرتے ہوئے ان کی نااہلی کی 2 درخواستوں کو منظور کرلیا۔
ای سی پی کی جانب سے اپنے فیصلے میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 175 مظفر گڑھ خالی قرار دے دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کیخلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
ای سی پی کے فیصلے کے تحت جمشید دستی آرٹیکل 62 ون ڈی ایف اور 63 ون پی کے تحت نااہل قرار پائے ہیں۔
واضح رہے کہ مئی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمشید دستی کے خلاف اثاثوں اور تعلیمی اسناد سے متعلق دائر درخواست کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔