421130 1915493 updates

اسلام آباد ہائیکورٹ: انجینئر محمد علی مرزا بارے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل

اسلام آباد: وفاقی ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کو 4 دسمبر تک معطل کرتے ہوئے قرار دیا ہےکہ آئندہ سماعت پر استغاثہ کے وکیل عدالت کو مطمئن کریں کہ کن حالات میں اسلامی نظریاتی کونسل ایف آئی اے یا پولیس کو سفارشات دے سکتی ہے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈاکٹر اسلم خاکی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے.
Untitled 2025 11 21T075141.645
جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 229 اور 230 کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل صدر، گورنر یا پارلیمنٹ کو رائے دینے کا اختیار رکھتی ہے۔
عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر تفصیلی بحث کی ضرورت ہے کہ آیا صدر، گورنر یا پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی شخص یا ادارہ اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کرسکتا ہے یا نہیں۔

عدالت نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کس اتھارٹی کے تحت ایف آئی اے ، پولیس یا دیگر اداروں کو رائے دے سکتی ہے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجنیئر علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس بھی جاری کردیا.

عدالت نے کیس کی سماعت 4 دسمبر 2025 تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ سماعت تک انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل رہےگی اور کسی عدالتی فورم یا انویسٹی گیشن میں اس کا حوالہ نہیں دیا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں