400255 8442668 updates

پولیسنگ کا عالمی اعزاز؛ روا‌ں برس پنجاب پولیس کی خاتون افسر کے نام

لاہور: عالمی طور پر ہر برس ایک خاتون پولیس افسر کو دیا جانے والا عالمی اعزاز امسال پنجاب پولیس کی خاتون افسرنے اپنے نام کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس پی عائشہ بٹ کو ایکسی لینس اِن پرفارمنس ایوارڈ 2025ء کے لیےمنتخب کر لیا گیا ہے، واضح‌رہے کہ عائشہ بٹ کا انتخاب انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نےکیا ہے۔

ترجمان کے مطابق رواں‌برس ماہ ستمبر میں گلاسگو (سکاٹ لینڈ) میں ہونےوالی 62ویں سالانہ کانفرنس میں یہ ایوارڈ دیا جائےگا،عائشہ بٹ اس وقت بطورسٹی ٹریفک افسر (سی ٹی او )گوجرانوالا کےطور پرفرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سےکسی ایک خاتون پولیس افسر کوغیرمعمولی خدمات کےاعتراف میں دیاجاتاہے، جس میں‌عائشہ بٹ کو پولیسنگ کےشعبےمیں شاندار کارکردگی اور خدمات کےاعتراف میں منتخب کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عائشہ بٹ کو محکمےکا نام روشن کرنےپر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیابی تمام پولیس بالخصوص خواتین افسران کے لیےباعث فخرہے اور یہ دوسری پولیس افسر خواتین کے لئے بھی مثال ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں