influenza in pakistan

انفلوئنزا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا

لاہور: دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی انفلوئنزا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے.

صوبہ پنجاب خصوصاً لاہور میں وائرل انفیکشن نے تشویشناک صورتحال اختیار کر لی ہے۔ بڑی تعداد میں شہری انفلوئنزا اور دیگر وائرل بیماریوں میں مبتلا ہو کر سرکاری و نجی ہسپتالوں اور کلینکس کا رخ کر رہے ہیں۔
Untitled 2025 12 13T105149.028
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 12 روز کے دوران پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 50 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ نجی کلینکس میں بھی مریضوں کا غیر معمولی رش دیکھا جا رہا ہے۔ متاثرہ افراد میں خشک کھانسی، شدید نزلہ، سردرد اور جسم درد جیسی علامات عام ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق اسپتالوں میں آنے والے بیشتر مریض انفلوئنزا اے (H3N2) کی علامات کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دسمبر سے فروری کے دوران انفلوئنزا کے کیسز میں مزید اضافہ متوقع ہے، جبکہ اسموگ کے باعث علامات طویل عرصے تک برقرار رہنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ اس وقت انفلوئنزا کے باقاعدہ لیبارٹری ٹیسٹ نہیں کیے جا رہے، تاہم کلینکل تشخیص کی بنیاد پر کیسز کی تعداد زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں