indus water treaty

بھارت کی رکاوٹ؛ پاکستانی دریاؤں میں پانی کا بہاؤ صرف 10 فیصد رہ گیا

ویب نیوز: بھارت کی آبی دہشتگردی کے باعث پاکستانی دریاؤں میں پانی کا بہاؤ صرف 10 فیصد رہ گیا۔

انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دریائے چناب اور جہلم میں پانی کے بہاؤ میں 90 فیصد کمی ہوئی۔ دریاؤں میں پانی کا بہاؤ صرف 10 فیصد رہ گیا.

مہر علی شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ رپورٹ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ۔ یو این نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی بے نقاب کر دی ۔سندھ طاس معاہدہ اب بھی فعال ہے۔ اس کے کسی پیٹرن میں بھی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارتی کارروائی غیرقانونی قرار دے دی۔ سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے پاکستان کے مؤقف اور بیانئے کی بھرپور تصدیق کر دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں