afghan migrants die

ایران میں غیر قانونی داخلہ؛40 افغان شہری سردی سے جاں بحق

ویب نیوز:افغانستان چھوڑنے کیلئے افغان شہری اپنی جان داؤ پر لگانے لگے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 40 افغان شہری ٹھنڈ سے جاں بحق ہوگئے۔
Untitled 2025 12 21T072151.938
افغان تارکین وطن صوبہ ہرات کے قریب ایرانی حدود میں جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق افغان شہریوں نے ایران جانے کیلئے اسلام قلعہ کے برفیلی راستے کا انتخاب کیا.

افغان تارکین وطن راستے میں برفانی طوفان میں پھنس گئے تھے، کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں، ایرانی حکام نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے نومبر 2025 کے اختتام تک ایرانی حکام 18 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیج چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں