نوشہرو فیروز : ناراض شوہر نے بیوی بچوں سمیت سسر کو بھی زہر دے دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی اپنے شوہر سے ناراض تھی جس نے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا اور اس پر ملزم اس سے شدید ناراض تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ناراض شوہر نے پڑوسی کے بچے کی معرفت سے مشروبات میں زہر ملا کر اپنی بیوی کے گھر بھیجا تھا۔
پولیس کے مطابق زہریلی مشروبات پینے سے ملزم کے سسر کی حالت غیر ہوگئی جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، جبکہ ملزم کے بیوی بچوں کو تشویشناک حالت میں کنڈیارو ہسپتال سے طبی امداد کے بعد گمبٹ منتقل کیا گیا ان کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ بیوی اپنے شوہر سے ناراض ہوکر اپنے باپ کے گھر رہ رہی تھی، جس نے ملزم شوہر سے خلع لینے کے لئےمقامی عدالت سےرجوع کیا تھا.
پولیس کے مطابق واقعہ کے ملزم فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
ہسپتال زرائع کے مطابق ملزم کے بیوی بچوںکی حالت خطرے سے باہر نہیںنکل سکی ہے.