chief justice of pakistan 1

شوہر حق مہر میں لکھی گئی چیزوں کی ادائیگی کا لازمی طور پر پابند ہے: چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جہیز اور حق مہر سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے اہم ریمارکس دے دیئے۔

چیف جسٹس نے قرار دیا کہ حق مہر میں جو چیزیں لکھی ہوں، شوہر ان کی ادائیگی کا پابند ہے، عورت کے ساتھ جب شادی کی جاتی ہے تو نکاح نامے کے تحت درج ادائیگی لازم ہوتی ہے۔
928997 56728987 1
درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ حق مہر میں 40 تولہ بہت زیادہ ہے اور شوہر 20 تولہ ادا کرنے کو تیار ہے.

اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ تھوڑا اور دے دیں تو معاملہ ٹھیک ہو جائے گا تاہم عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق دائر مختلف درخواستیں خارج کر دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں