404952 5901145 updates

ہنی ٹریپ کا شکار شہری نے 3 سال بعد کچے کے ڈاکو کو پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

سکھر:کچے کا مبینہ ڈاکو موبائل سم خریداری کیلئے ساتھیوں سمیت سکھر آنے پر پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق 3 سال قبل اغواء کیے گئے شہری نے پہچان کر ڈاکو کو دھرلیا، کچے میں کئی ماہ یرغمال رہنے والے سکھر کے شہری نے ڈاکو کو موبائل مارکیٹ میں گھومتے ہوئے پہچان لیا۔

شہری نے ساتھیوں کی مدد سے کچے کے ڈاکو کی پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق کچے کا ڈاکو خاتون اور ایک ساتھی کے ساتھ سم خریدنے سکھر کی موبائل مارکیٹ پہنچا تھا، مذکورہ تینوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کچے کے ڈاکو کو پہچان کر پکڑنے والے شہری نے میڈیا کو بتایا ہے کہ تین سال پہلے اسی ڈاکو نے خاتون کی آواز میں بات کرنے کے بعد بلا کر اغواء کیا تھا، ڈاکوؤں نے کئی ہفتے تک تشدد کرنے اور بیس لاکھ روپے تاوان لینے کے بعد چھوڑا تھا۔

شہری کے واویلا پر بڑی تعداد میں شہری موقع پر اکٹھے ہو گئے اور حیرت انگیز گرفتاری پر تبصرے کرتے رہے، جبکہ واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی.

اپنا تبصرہ لکھیں