Untitled 2025 08 27T202109.553

ہیڈ قادر آباد کا حفاظتی بند توڑ دیا گیا، جنوبی پنجاب میں‌کئی مقامات پر شگاف ڈالنے کی تیاریاں‌مکمل

نمائندگان: دریائے چناب میں ضلعی انتظامیہ نے ہیڈ قادر آباد کا حفاظتی بند توڑ دیا۔

تفصیلات کےمطابق بارودی سرنگ بچھا کر رائٹ ڈاؤن سٹریم بند میں شگاف ڈالا گیا۔پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں بند توڑا گیا۔

انتظامیہ کےمطابق بیراج کو بچانے کے لیےحفاظتی بند توڑا گیا،دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر سیلاب انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گیا،پانی کی آمد 9 لاکھ35 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے،ہیڈ ورکس کی موجودہ صلاحیت صرف 8 لاکھ کیوسک ہے۔

سال 2014ءکے بعد بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے،قادر آباد بیراج سے سال 2014ء میں ساڑھے 9 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرا تھا۔

دوسری ملتان کو بچانے کے لیے ایمرجینسی صورتحال میں رنگ پور سے لیکر علی پور اور دوسری طرف بصیرہ، چوک قریشی، غازی گھاٹ تک پانی کو راستہ دینے کے لیے مختلف کٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جس کے لئے مختلف مقامات پر بورنگ بھی کر لی گئی ہے.

ڈی سی مظفر گڑھ کی ہنگامی اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ میں‌بتایا گیا کہ ملتان آرمی ہیڈ کوارٹر اور ڈی جی خان میٹرالرجی اور یورینیم سینٹرز کو بچانے کے لیے پانی کارخ باقی شہروں کی طرف کر دیا جاۓ گا۔

اگر رنگ پور تک پنجاب، راوی، ستلج اور سندھ کا پانی 7 لاکھ کیوسک ہوا، تو صرف بیٹ کے علاقے متاثر ہونگے، لیکن اگر 8 لاکھ سے تجاوز کر گیا تو رنگ پور مظفر گڑھ،خانگڑھ،روھیلانوالی ، شہر سلطان ، بیٹ میر ہزار، جتوئی بھی زد میں آ سکتے ہیں۔

راجن پور میں‌بھی سیلاب کا خطرہ ہونے کیو جہ سے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

آئندہ 36 گھنٹوں میں 10 تا 12 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا دریائے سندھ میں متوقع ہے، کچے میں رہائش پزیر افراد کو اپنے گھروں سے مال مویشی، سرو سامان نکال کر فوری طور سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے. راجن پور اور کوٹ مٹھن کے کچے کے مکینوں کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں