Untitled 2025 12 27T160049.350

پاکستانیوں کے لئے خوشخبری،یورپ میں روزگار کے نئے دروازے کھل گئے

اسلام آباد:پاکستانی ورکرز کیلئےخوشخبری،یورپ میں روزگارکے دروازےکھل گئے،پاکستان ،اٹلی سےنوکریوں میں ساڑھے 10ہزار کا کوٹہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
itly
وزارت اوورسیز پاکستانیز کےمطابق اٹلی نے پاکستان کو آئندہ تین سال کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کر دیا.

اگلےتین سال تک ہرسال 3500 پاکستانی روزگارکیلئے اٹلی جائیں گے،ہرسال 1500 سیزنل کوٹہ، 2 ہزار نان سیزنل کوٹہ پراٹلی جائیں گے.

پاکستان کوشپ بریکنگ،ہاسپٹیلٹی،ہیلتھ کئیر اور زراعت کےشعبوں میں کوٹہ الاٹ کیاگیا۔

وزارت اوورسیزپاکستانیز کےمطابق پاکستانیوں کوویلڈنگ، ٹیکنیشن، شیف،ویٹرز، ہاؤس کیپنگ،نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن، کاشتکاری کےشعبوں میں روزگارملےگا.

اٹلی یورپ کاپہلا ملک ہےجس نےپاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کیا۔
Untitled 2025 12 27T160056.741
وفاقی وزیرچوہدری سالک حسین کا کہنا ہےکہ پاکستان اور اٹلی کےجوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس فروری 2026 میں اسلام آباد میں ہوگا،اٹلی کا پاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنا اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نےمزیدکہاحکومت اپنےمحنت کشوں کو عالمی سطح پرباعزت روزگارفراہم کرنےکیلئےمسلسل کوشاں ہے، اوورسیز پاکستانیز دنیا بھرمیں پاکستان کےسفیراورملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں،جلد یورپ کے مزید ممالک کے دروازے پاکستانی ورک فورس کیلئے کھلیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں