Untitled 2025 12 16T094104.369

پاکستانی طلبہ کے لئے خوشخبری؛ بنگلادیش میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس

اسلام آباد: پاکستانی طلبہ کے لیے بنگلادیش میں طبی تعلیم کے مواقع بڑھا دیئے گئے ہیں۔

بنگلادیش نے پاکستانی طلبہ کے لیے 21 ایم بی بی ایس اور 2 بی ڈی ایس نشستیں مختص کر دی ہیں۔Untitled 2025 12 16T093643.641

داخلوں کے لیے امیدواروں کو ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

درخواستیں آن لائن یا بذریعہ ڈاک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

اہل طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک درخواستیں جمع کرائیں تاکہ داخلے کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں