چنیوٹ: نواحی علاقہ لنگرانہ میںنوجوان لڑکی کی جانب سے علاقہ کے نوجوان لڑکے پر تیزاب پھینک کر جھلسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا.
تھانہ لنگرانہ میںمحمد ریاض نے مقدمہ درج کرایا کہ وہ گزشتہ رات دیگر افراد کے ساتھ گھر میںموجود تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی تو بیٹے فیصل نے دروازہ کھولا، باہر خاتون (ن) دیگر 2 افراد کے ساتھ موجود تھی، اور بوتل کھول کر بیٹے پر تیزاب ڈال دیاہے.
محمد ریاض کے مطابق اس کے بیٹے کا چہرہ، ٹانگیںاور جسم کا دیگر حصہ تیزا ب سے جھلس گیا، جو تاحال الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میںزیر علاج ہے.
پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے.