412503 369287 updates

صنفی جرائم: زیادتی کے ملزم کو 50 سال قید سزا،بلیک میلنگ پر ٹک ٹاکر گرفتار

نمائندگان: کراچی کی مقامی عدالت نے لڑکی سے زیادتی، اغو اءاور دھمکیاں دینے والے ملزم کو سزا سنادی۔

کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے لڑکی سے زیادتی، اغوا ء اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو مجموعی طورپر 50 سال قید کی سزا سنائی۔سیشن عدالت نے ملزم پرمجموعی طورپر ساڑھے 16لاکھ روپےجرمانہ بھی عائد کردیا۔

استغاثہ کے مطابق جون 2021ء میں 2 ملزموں نے 15 سالہ لڑکی کو اغواء کرکے اس سےزیادتی کی تھی، ملزموں نے متاثرہ لڑکی کے والد کو نازیبا ویڈیوز کا کہہ کر دھمکیاں بھی دی تھیں۔

عدالت نے کیس کا ٹرائل مکمل ہونے پر ملزم کو سزا سنائی اور قرار دیا کہ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

دوسری جانب نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سکھر نے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے نازیبا ویڈیو کے ذریعے خاتون سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے بٹورنے والے ٹکر ٹاکرکو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹک ٹاکر نے خاتون سے 44 لاکھ روپے بٹورے اور 70 لاکھ کی مزید ڈیمانڈ کی ، ملزم کی گرفتاری کے دوران سی سی آئی اے اہلکار کو بھی زخمی کیا، ملزم کو باقاعدہ گرفتاری کے بعد این سی سی آئی اے ٹیم ساتھ لے کر سکھر روانہ ہو گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں