punjab bar council

پنجاب بار کونسل کے انتخابات کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری، ووٹر فہرستوں کی بھی اشاعت

لاہور: پنجاب بار کونسل کے انتخابات کا حتمی شیڈول جاری کر دیا گیاہے اور ووٹر فہرستوں کی اشاعت بھی کر دی گئی ہے.

پنجاب گزٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976 کے رول 5 کی دفعات کے تحت، پنجاب بار کونسل کے انتخابات 2025 کا پروگرام جاری کر دیا گیا ہے۔محمد امجد پرویز، چیئرمین پنجاب بار کونسل/ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ریٹرننگ آفیسر، پنجاب بار کونسل انتخابات 2025 نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
Untitled 2025 09 15T184043.493
پنجاب بار کونسل کے آئندہ انتخابات 2025 کے لیے اہم تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ انتخابات پنجاب بار کونسل کے ریٹرننگ آفیسر محمد امجد پرویز ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی نگرانی میں ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق ووٹرز کی فہرست کی اشاعت 15 ستمبر 2025 (پیر)، منتخب ہونے والے ممبران کی تعداد 17 ستمبر 2025 (بدھ)، ووٹرز کی فہرست (ووٹ ڈالنے کے مقام کے ساتھ) کی اشاعت 22 ستمبر 2025 (پیر)، تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ4 اکتوبر 2025 (ہفتہ) شام 2:00 بجے تک، امیدواروں کی فہرست کی اشاعت 6 اکتوبر 2025 (بدھ) ہو گی.

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخیں 9 اکتوبر سے 11 اکتوبر 2025 تک (جمعرات تا ہفتہ) ہوں‌گی، جس میں‌بہاولپور، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن 9 اکتوبر 2025، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن 10 اکتوبر 2025، لاہور، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن 11 اکتوبر 2025 ہو گی. تاہم کاغذات نامزدگی کی واپسی 14 اکتوبر 2025 (منگل) صبح 9:00 بجے سے سہ پہر 3:00 بجے تک ہو گی اور حتمی امیدواروں کا اعلان 14 اکتوبر 2025 (منگل)،جبکہ حتمی فہرست کی اشاعت 16 اکتوبر 2025 (جمعرات) ہو گی اور پولنگ یکم نومبر 2025 (ہفتہ) صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک صوبہ بھر کی ضلعی و تحصیل عدالتوں‌میں‌ منعقد ہو گی.

پولنگ افسران کے ذریعے ووٹوں کی گنتی یکم نومبر 2025 (ہفتہ) کو ہو گی، جبکہ ریٹرننگ آفیسر کے ذریعے ووٹوں کی گنتی 6 نومبر 2025 (جمعرات) صبح 10:00 بجے، پنجاب بار کونسل آفس، 9-فین روڈ، لاہور میں ہوگی اور حتمی نتائج کا اعلان 17 نومبر 2025 (پیر) کو ہو گا.انتخابات پر اعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ 2 دسمبر 2025 (منگل) ہو گی.

اپنا تبصرہ لکھیں