Untitled 2026 01 10T210832.673

پاکستانی طلبہ کے لیے چین میں مفت اعلیٰ تعلیم کے لئے فنڈڈ سکالرشپس کا اعلان

ویب نیوز:پاکستانی طلبہ کے لیے چین میں مفت اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا اہم موقع فراہم کر دیا گیا ہے۔
Untitled 2026 01 10T210825.438
چین کی جانب سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے مکمل فنڈڈ سکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے۔

سکالرشپ میں فری ٹیوشن فیس، رہائش، میڈیکل سہولیات اور ماہانہ وظیفہ شامل ہے۔

انجینئرنگ، سائنسز اور سوشل سائنسز کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اس سکالرشپ کے لیے اہل قرار دیئے گئے ہیں۔

درخواستوں کا عمل ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، جبکہ سکالرشپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں