Untitled 2026 01 03T054331.367

پنجاب کے سرکاری کالجزمیں نرسنگ کی مفت تعلیم اور وظیفہ ختم کر دیا گیا

لاہور:محکمہ صحت پنجاب نےنرسنگ تعلیم کی نئی پالیسی جاری کر تے ہوئے سرکاری کالجزمیں نرسنگ کی مفت تعلیم ختم کردی.

نئی پالیسی کےتحت نرسنگ طالبات ہزاروں روپےفیس اداکرکےتعلیم حاصل کریں گی،ماہانہ وظیفہ بھی ختم کر دیا گیا، جبکہ سرکاری ہاسٹل کے واجبات بھی ادا کرنا ہوں گے، انٹرمیڈیٹ میں 50 فیصد نمبرز کی حامل طالبات نرسنگ میں داخلے کی اہل ہونگی۔
new nursing policy
نرسنگ کالجزمیں داخلہ کیلئے پنجاب کے ڈومیسائل کی شرط لازم قرار دی گئی،تاہم شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے نرسنگ کالج میں صرف مرد طلبا داخلے کے اہل ہوں گے.

پنجاب بھر کے سرکاری نرسنگ کالجز میں مارننگ کی3100،تین ہزار ایوننگ شفٹ میں مختص کردی گئی ہے۔

ٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک نرسنگ کالجز میں مارننگ اور ایوننگ شفٹ میں 100، 100 سیٹیں مختص کی گئیں ہیں،جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں سےمنسلک نرسنگ کالجزمیں 50، 50 سیٹیں دونوں شفٹوں کیلئے مختص کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں