0f38cee5 39da 4122 a863 b0ece04e56f1

چلڈرن ہسپتال ملتان میں فلو سائیٹومیٹر مشین فعال، بلڈ کینسر کے مریضوں کے لیے نعمت

چلڈرن ہسپتال ملتان کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی اور ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، صوبائی وزیر صحت اور دیگر عملہ کا شکریہ ادا کیا کہ ملتان میں بھی انہوں نے فلو سائیٹو میٹر مشین دے کر ملتان اور جنوبی پنجاب کا ایک اور مطالبہ پورا کر دیا اور یہ مشین اب مکمل طور پر فعال ہے اور اس سے جنوبی پنجاب اور ملتان کے بچوں میں بلڈ کینسر کی تشخیص ہو سکے گی اور اس کا علاج بھی ممکن ہوگا۔
چلڈرن ہسپتال ملتان جنوبی پنجاب کا واحد مرکز ہے جہاں اکیوٹ لیوکیمیا (بلڈ کینسر) کی تشخیص کے لیے فلو سائیٹومیٹر مشین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ مشین مکمل طور پر فعال ہے اور مریضوں کی خدمت کے لیے دستیاب ہے۔ اس موقع پر چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر معاذ ، دیگر ڈاکٹرز ،نرسز اور سٹاف کے دیگر عملے نے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی کاوشوں کو سراہا جن کی وجہ سے یہ مشین فعال کی گئی ہے، اور مشین کے تمام ریجنٹس/مٹیریل بھی ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ ٹیسٹ صرف چلڈرن ہسپتال ملتان میں کیا جاتا ہے، جو جنوبی پنجاب کے مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس کے ذریعے خون کے کینسر کے مریضوں کے لیے امیونو فینوٹائپنگ ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے، جس سے ان کے علاج میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں