کوٹ ادو: تحصیل چوک سرور شہید میں تیزرفتار ٹریلر 2 موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گیا،حادثے میں دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار 5 طالبعلم بچے جاں بحق ہوگئے۔
کوٹ ادو کی تحصیل سرور شہید میں پیش آنے والے المناک واقعہ میںلیہ روڈ پرتیزرفتار ٹریلر سکول جاتے ہوئے 2 موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا.
ریسکیو کےمطابق حادثےمیں موٹر سائیکلوں پر سوار ایک طالبہ سمیت 5 طالبعلم جاں بحق ہوگئے،مرنے والے طالبعلموں کی عمریں 10 سے 19 سال کے درمیان ہیں۔
مرنےوالےبچوں میں 19 سالہ عبداللہ اور 6 سالہ عبدالرحمان آپس میں بھائی تھے،جبکہ 17 سالہ باسط اور 9 سالہ دعا فاطمہ آپس میں بھائی بہن تھے،انکا 15 سالہ کزن عادل بھی موقع پر جاں بحق ہوا.
پانچوں طالبعلم اپنے گھر سے سکولوں کی جانب جارہے تھے،ریسکیو کےمطابق حادثہ ٹریلرکی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،پولیس نے واقعے کے حوالے سے قانونی کاروائی شروع کردی۔
