420996 4381539 updates

فائیو سٹار ہوٹل کی کار 28 سال قبل چوری،برآمدگی کی بجائے 10 ہزار کا ای چالان موصول

کراچی:فائیو سٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری ہونے والی کار کا 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی فائیو سٹار ہوٹل کی ملکیت ایک کار نمبر AAR-540 مئی 1997ء کو شاہراہ فیصل پر فیاض سینٹر کے قریب کار پارکنگ سے چوری ہوگئی تھی۔ اس کی ایف آئی آر 122/97 صدر تھانے میں ہوٹل ملازم زاہد کی مدعیت میں 22 مئی 1997ء کو درج کرائی گئی تھی۔

پولیس 28 سال میں اب تک یہ مسروقہ گاڑی برآمد نہیں کرسکی مگر گزشتہ ہفتے ہوٹل انتظامیہ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑی کی نمبر پلیٹ پر 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہوگیا۔

ہوٹل انتظامیہ نے پورا جرمانہ بھرنے کی ہاں کردی ہے مگر شرط رکھی ہے کہ پہلے کراچی پولیس مسروقہ گاڑی برآمد کرکے دکھائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں