super moon

سال 2025ء کا پہلا سپرمُون؛ پاکستانی 7 اکتوبر کو نظارہ کریں گے

کراچی: سال 2025 کے پہلے سپر مُون کا نظارہ 7 اکتوبر کو کیا جاسکے گا۔

سپارکو ترجمان کےمطابق 7 اکتوبرکی شام 8 بجکر 47منٹ پرسال 2025 ء کےتین سپرمُونزمیں سے پہلا سپرمُون نظر آئے گا.

یہ نظارہ سورج غروب ہونے کےفوراً بعد سےطلوعِ آفتاب سےکچھ دیرپہلےتک دیکھا جا سکے گا،سپرمُون عام مکمل چاند کےمقابلےمیں تقریباً 6 اعشاریہ 6 فیصد بڑا اور 13فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق رواں سال کا سب سے روشن سپرمُون نومبر میں متوقع ہے،جب چاند زمین سے صرف 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل کےفاصلے پر ہو گا،اس کےبعد مزید 2 سپرمُونز 5 نومبر اور 5 دسمبر کو دیکھے جاسکیں گے۔

اس طرح دنیا کے کئی دیگر ممالک میں‌بھی سپرمون کا نظارہ کیا جاسکے گا.

اپنا تبصرہ لکھیں