وہاڑی: تھانہ سٹی وہاڑی میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے.
تھانہ سٹی وہاڑی میں پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے خلاف سرکل وہاڑی کا پہلا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق سوشل میڈیا پر حکومت پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور افواج پاکستان کے خلاف تضحیک آمیز مواد اور فیک ویڈیو شیئر کرنے والے ملزم محمد عدنان مغل ولد بشیر احمد مغل سکنہ 9-11 ڈبلیو بی کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے.
ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان دفعہ 505، 11/20 پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ کا اندراج کیاگیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے اپنے واٹس ایپ نمبر سےایک واٹس ایپ گروپ میں حکومت پاکستان، وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور افواج پاکستان کے خلاف تضحیک آمیز ویڈیوز شیئر کی تھی۔
مقدمہ کے مطابق ملزم کے اکاؤنٹ کی ویڈیو ظاہر کرتی ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ملزم حکومتی اداروں کے خلاف نفرت آمیز مواد شیئر کر رہا ہےاور ملزم عوام الناس میں حکومت کے خلاف انتشار و نفرت پھیلانا چاہتا ہے تاکہ حکومت اپنا اعتماد کھو بیٹھے۔