Untitled 2025 12 31T050150.059

فنگرپرنٹ تصدیق کے مسائل ختم، فَیس بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز

اسلام آباد: نادرا کی جانب سے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے بزرگوں یا طبی مسائل کے باعث شہریوں کو فنگرپرنٹس کی تصدیق میں دشواری کا مسئلہ ختم ہوگیا۔

نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے کئی اقدامات کیے ہیں، قومی شناختی کارڈ قوانین میں ترمیم کے ذریعے بائیومیٹرک کی تعریف وسیع کردی گئی ہے۔
424191 4236427 updates
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے، پاک آئی موبائل ایپ پر بھی چہرے کی شناخت سے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت دی گئی ہے.

نادرا میں‌20 جنوری سےتمام مراکز میں چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سرٹیفکیٹ کا اجراء ہوگا۔نادرا کا کہنا ہے کہ شہری ضرورت پڑنے پر معمولی فیس کے عوض سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے.

فنگر پرنٹس کی تصدیق نہیں ہونے پر شہری قریبی نادرا رجسٹریشن مرکز جائے گا، چہرے کی شناخت کی کارروائی مکمل ہونے پر نادرا ایک سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، اس پر تصویر، شناختی کارڈ نمبر، نام، ولدیت، منفرد ٹریکنگ آئی ڈی اور کیو آر کوڈ ہوگا، یہ سرٹیفکیٹ 7 دن کے لیے قابلِ استعمال ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق نادرا اس نظام کے نفاذ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، متعلقہ سرکاری و نجی اداروں سے ضروری اقدامات کی درخواست کردی گئی ہے، 20 جنوری کے بعد اس سہولت کی دستیابی سے متعلق شکایت پر متعلقہ ادارے یا محکمے کو شکایت کریں.

تاہم ڈیجیٹل آئی ڈی کے اجراء کے بعد یہ سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں