گوجرانوالہ: خاتون پولیس ملازم اپنی خاتون ٹک ٹاکر دوست کے ہاتھوں جنسی اور جسمانی تشدد کانشانہ بن گئی.
خاتون پولیس ملازم کی جانب سے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے.
ایف آئی آر کے مطابق مقامی اکیڈمی میںکمپیوٹر کورس کے دوران (ث) نامی خاتون سے دوستی ہو گئی لیکن پولیس ملازمت کے بعد ملنا جلنا بند ہو گیا.
بعد ازاں (ث) جو کہ ٹک ٹاکر بھی بن چکی تھی، اس کو بہانے سےگھر لے گئی اور نشہ آور مشروب پلا کر طبیعت خراب ہونے کے بہانے انجکشن لگا دیا اور نازیبا تصاویر و ویڈیوز بنا لیں.
اس کے بعد اس کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور گھر میںبند کر کے وحشیانہ طور پر جنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے.
پولیس نےمقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے.
