941570 79375728

کرنٹ سے باپ بیٹے کی ہلاکت، کے الیکٹرک کو 5 کروڑ روپے جرمانہ دینے کا حکم

کراچی:بارش کے دوران کرنٹ لگ کر باپ بیٹے کی ہلاکت کے کیس میں فیصلہ جاری کر دیا گیا.

عدالت نے کے الیکٹرک کو متوفین کے ورثا کو 5 کروڑ 6 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
b48c7178 cd16 48af ac9f 8dce9096c02d
سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں کے الیکڑک کے خلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ کے الیکٹرک ہرجانے کی رقم 30 دن میں عدالتی ناظر کے پاس جمع کرا ئے۔

عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ ناظر ہرجانے کی رقم متوفین کے ورثا کو ادا کرے اور عدالت کو آگاہ کرے۔

اپنا تبصرہ لکھیں