940028 45360700

گٹر کی صفائی کے دوران باپ بیٹا، کھلے مین ہول میں بچہ گر کر جاں بحق، مقدمات درج

نمائندگان: پنجاب کے علاقے ملتان میں علاقہ گٹر کی صفائی کے دوران باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جہاں 38 سالہ حسن اپنے بیٹوں حسین اور علی کے ہمراہ شہری کے گھر گٹر کی صفائی کے لئے گیا، حسین گٹر میں گیس کے باعث بے ہوش ہوکر گر گیا۔

باب حسن اپنے بیٹے حسین کو بچانے کے لیے اترا تو وہ بھی بے ہوش ہوگیا، اطلاع پر ریسکیو اور پولیس ٹیمیں پہنچیں، آپریشن کے بعد دونوں کو مردہ حالت میں گٹر سے نکال کر ڈیڈ باڈیز نشتر ہسپتال منتقل کردی گئیں

پولیس کا ابتدائی تفتیش میں کہنا ہے کہ تینوں پرائیوٹ افراد تھے جو گٹر کی صفائی کا کام کرتے تھے جب کہ واقعے کے متعلق ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔
939989 25771442
رائیونڈ میں‌کھلے مین ہول میں گر کر بچہ جاں بحق ہو گیا واقعہ کے خلاف ڈپٹی کمشنر لاہور نے نوٹس لے لیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، انہوں نے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے اُنہیں بریفنگ دی، واقعے کی تفصیلات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی سے متعلق آگاہ کیا، اُن کا کہنا تھا کہ ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے پوری تحصیل رائیونڈ میں مین ہولز کی فوری جانچ پڑتال کا حکم دیا۔اپنی گفتگو میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ بچے کی موت پر دلی دکھ اور افسوس ہے، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ضلعی انتظامیہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں