WhatsApp Image 2025 03 27 at 12.42.00

زمینی تنازع پر کسان، بیوی اور 5 بچوں سمیت فائرنگ سے قتل، لاشوں‌سمیت گھر نذر آتش

صحبت پور:میر دوران خان کھوسہ کے کسان محمد صدیق ولد علی حسن شیخ کے گھر پرمسلح افراد کا دھاوا، خاندان کے7 افراد قتل، لاشوں سمیت گھر نذرِ آتش

تفصیلات کے مطابق، رات کے اندھیرے میں مصلع افراد نے محمد صدیق کے گھر پر دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گھر کے چھوٹے بڑے 7 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ واردات کے بعد لاشوں سمیت پورے گھر کو آگ لگا دی گئی، جس سے علاقہ لرز اٹھا۔

عینی شاہدین کے مطابق، آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے تھے، جبکہ مقتولین کی چیخ و پکار نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ واقعے کی اطلاع جنگل میں آگ کی پھیل گئی حدود تھانہ آر ڈی 238 کی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں، لیکن تب تک سب کچھ جل کر راکھ ہو چکا تھا۔

مقتولین میں محمد صدیق ولد علی حسن، اسد الرحمان عمر 23 سال، سعد اللہ عمر 10 سال، جبکہ 3 سالہ یامین اور 4 سالہ یاسر اس کی بیٹی طاہرہ اور اس کی اہلیہ عمر 45 سال فائرنگ کے بعد گھر میں آگ لگنے سے جھلس گئے.

ایس ایچ او PS RD/238 اور انچارج پولیس چوکی دوران خان نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے صحبت پور ریفر کر دیا.

اپنا تبصرہ لکھیں