Untitled 2025 07 03T205743.317

ڈی ایس پی دفتر میں‌دھمکیاں‌دینے والے جعلی ایڈیشنل سیشن جج گرفتار، مقدمہ درج

بوریوالہ: یس ڈی پی او بوریوالہ دفتر میں خودساختہ جج گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا.

سرگودھا کے رہائشی عثمان آغا نامی شخص نے خود کو ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظاہر کر کے مسلحہ گارڈ سمیت ڈی ایس پی بورے والہ کے دفتر میں‌داخل ہونے کی کوشش کی. Untitled 2025 07 03T210911.154

دفتر کے عملے کے روکنے پر ڈرایا دھمکایا،جس کو انتظار گاہ میں بٹھانے کے بعد شک پڑنے پر تلاشی لی گئی، تو جعلی وزیٹنگ کارڈ اور پستول بھی برآمد ہوا.

ملزم سے جعلی سرکاری گاڑی، سرکاری نمبر پلیٹ، نیلی بتی ، آٹومیٹک اسلحہ برآمد کر لیا گیا.

پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا نے ملزم کو پرائیویٹ گن مین سمیت گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں